: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
خلیج تعاون کونسل [جی سی سی] کے ایوان ہائے صنعت وتجارت کے جنرل سیکرٹری عبدالرحیمم نقی نے کہا تنظیم کے تمام چھ رکن ممالک کو ملانے والی ریلوے لائن کے منصوبے سے 80 ہزار بالواسطہ اور بلاواسطہ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ عبدالرحیم نقی نے سعودی روزنامے 'عکاظ/ سعودی گزٹ' سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ تمام رکن ممالک کے لئے تزویراتی اہمیت کا حامل اور اہم منصوبہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس منصوبے کے نتیجے میں
خلیجی ممالک کی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا اور مختلف شعبہ جات میں مزید ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ خلیجی ریاست کویت کے کویت شہر سے شروع ہونے والا یہ ٹرین کا راستہ اومان کے دارالحکومت مسقط میں جا کر ختم ہوگا اور اس ریلوے لائن کے 2117 کلومیٹر طویل ریلوے لائن کو بچھانے کا مکمل خرچ 15٫4 ارب ڈالر ہے جس میں دو پلوں کی تعمیر شامل ہے۔ اس ریلوے لائن پر چلنے والی مسافر ٹرین 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی اور مال بردار ٹرینیں 80 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔